Live Updates

بھارت نے جنگ کی تو سرحد پر فوج کے ساتھ لڑوں گا، غلام محی الدین

جمعہ 2 مئی 2025 22:32

بھارت نے جنگ کی تو سرحد پر فوج کے ساتھ لڑوں گا، غلام محی الدین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) معروف پاکستانی سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا مقف جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاک بھارت کشیدگی اور مودی سرکار کے ملک مخالف اقدامات پر پاکستان و پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق ریلی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسرز ڈائریکٹرز اور اداکار شریک ہوں گے۔اداکار غلام محی الدین نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بارڈر پر جا کر بھی پاک ارمی کے ساتھ لڑوں گا-

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات