Live Updates

بھارت عاطف اسلم، فواد خان اور ماورا حسین کا انسٹاگرام اکائونٹ بلاک نہ کر سکا

جمعہ 2 مئی 2025 19:10

بھارت عاطف اسلم، فواد خان اور ماورا حسین کا انسٹاگرام اکائونٹ بلاک ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت عاطف اسلم، فواد خان اور ماورا حسین کا انسٹاگرام اکائونٹ بلاک نہ کر سکا۔بھارتی میڈیا نے بلاک اور ان بلاک اکائونٹس کی فہرست جاری کی جس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، علی ظفر، بلال عباس، اقرا عزیز، عائزہ خان اور عمران عباس کے اکائونٹس بلاک ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے جن اکائونٹس کو تاحال دیکھا جا سکتا ہے ان میں فواد خان، عاطف اسلم، فرحان سعید، علی سیٹھی، شفقت امانت علی، ماورا حسین، صبا قمر، عدنان صدیقی، حمزہ علی عباسی، وینا ملک، ثروت گیلانی، مہر بانو، نمرہ بچہ اور یاسرہ رضوی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس فہرست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید بھارتی حکومت بھی ان پاکستانی فنکاروں کی مداح ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات