ٴْمنہاج القرآن کا خیبرپختونخواہ میں بین الاقوامی معیار کا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا اعلان

لله*منہاج ویلفیئر فائونڈیشن خیبرپختونخواہ میں منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور تعمیر کرے گی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج کی تعمیر کا اعلان اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا ڈائریکٹر پراجیکٹس انسٹی ٹیوشنز سید امجد علی شاہ منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر

جمعرات 1 مئی 2025 19:45

و*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن خیبرپختونخواہ میں منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور تعمیر کرے گی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج کی تعمیر کا اعلان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ڈائریکٹر پراجیکٹس انسٹی ٹیوشنز سید امجد علی شاہ کومنہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ شرعی و عصری علوم کی فراہمی کیلئے یہ باوقار تعلیمی ادارہ خیبرپختونخواہ(ترنواں ہری پور) کے عوام کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

جس سیہزار ہا خاندانوں کے بچے اور بچیاں با مقصد تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یہ ویثرن ہے کہ پاکستان اور امہ کا باوقار اور خوشحال مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے،اسی لئے انہوں نے علی گڑھ کی طرز پر 100سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیاں تعمیر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔الحمد اللہ مخیر اور علم دوست حضرات کے تعاون سے اس خواب کو تعبیر کے قالب میں ڈھالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے اپنے قیام کی4 دہائیوں کے مختصر عرصہ میں پاکستان کے اندر اور باہر تعلیم و تربیت کے شاندارادارے قائم کئے جن سیلاکھوں خاندانوں کے بچے اور بچیاں مستفید ہو رہی ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کو نعلین پاک کے تصدق سے یہ اعزاز اور امتیاز حاصل ہے کہ اس پلیٹ فارم سے اب تک جتنے بھی تعلیمی ادارے قائم ہوئے وہ سب کے سب کامیابی کے ساتھ علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں اور غربت کے اندھیروں کو مٹا رہے ہیں۔منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔انشا اللہ تعالیٰ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور ایک سٹیٹ آف دی آرٹ مثالی تعلیم و تربیت کا ادارہ ثابت ہو گا۔

اجلاس میں تعلیم و تربیت کے عظیم مقاصد کیلئے زمین عطیہ کرنے پر حاجی ملک ممتاز اکبر کو مبارکباد دی گئی۔MCSMS پانچ کینال رقبہ پر محیط ہوگا جہاں شریعہ و عصریہ علوم پڑھائے جائیں گے۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کو کالج ہذا کی تعمیر کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایات دیں ہیں۔اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،ایم ڈی منہاج ویلفیئر فائونڈیشن فیصل حسین مشہدی،سید امجد علی شاہ،قاضی فیض الاسلام اور شفقت ندیم نے شرکت کی