غ*ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے، ڈی سی اوستہ محمد

جمعرات 1 مئی 2025 20:25

۔ اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے، کیرتھر کینال کی بھل صفائی و ان کی تعمیراتی امور میں عوام کی مشاورت کو ترجیح دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر استامحمد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی مثر نگرانی کی جا رہی ہے اور کیرتھر کینال کی بھل صفائی و تعمیراتی امور میں عوامی مشاورت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن نیک محمد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سپر ینٹنڈنٹ عبدالرحمن بلوچ و سپرینٹنڈنٹ غلام سرور بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کے ویژن کے مطابق علاقے کی مجموعی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مقامی سطح پر مسائل کا مستقل حل فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مثر اور دیرپا بنانے کے لیے سخت نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں، صحت مراکز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی اور تعمیرات سمیت تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ان اداروں میں کام کرنے والے افسران و دیگر عملے کی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں ماہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی اور اس سے متعلق تعمیراتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ آبپاشی کے نظام کو مزید فعال اور مثر بنایا جا سکے۔

ان کے مطابق، زمینداروں کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی مشاورت سے ترقیاتی عمل کو بہتر بنایا جا سکے اور ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔ارشد حسین جمالی نے مزید کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :