Live Updates

پاکستان نے کبھی بھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 3 مئی 2025 22:43

پاکستان نے کبھی بھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی،ثروت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)کستان خود مختار ملک ہے اپنے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت کبھی برداشت نہیں کرے گا۔بھارت پاکستان کا ہمیشہ سے حریف رہا ہے اور بھارت نے پرپگینڈوں کے ذریعے ہمیشہ پاکستان کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت میں جموں و کشمیر اور بھارت کے دیگر حصوں میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اورمسیحی برادری کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف کی جاتی رہی ہے۔

کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم ریکارڈ پر ہے۔بھارت میں رہنے والی تمام قومیں اور تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بھارتی حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر بھارت میں رہنے والے مسلمانوں بھارتی حکومت کی جانب سے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔یہ تمام باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔بھارت اپنے اندرونی معاملات کو خراب کرنے کا ہمیشہ سے پاکستان پر الزام لگاتا آیا ہے۔

پاکستان نے کبھی بھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک پاکستان کو سمجھانے کے بجائے انڈیا کو سمجھائیں کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کر دے۔دنیا میں کسی ملک کو ایک آزادوخودمختارملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہوتی ہے مگر پوری دنیا کو معلوم ہے پاکستان سے بھارت کے ایجنٹ اور بھارتی دہشتگرد پکڑے گئے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات