Live Updates

وزیراعلیٰ سندھ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

امید کرتا ہوں کہ نو منتخب اراکین صحافیوں کے مسائل کے حل اور خبر کی شفافیت پر بہتر انداز میں اپنا کردار نبھائیںگے ،مراد علی شاہ

ہفتہ 3 مئی 2025 22:40

وزیراعلیٰ سندھ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات کامیاب ہونے والے نومنتخب نمائندگان کو مبارکباددی ہے ۔وزیراعلی سندھ نے کاظم خان کو صدر، ایاز خان کوسینئر نائب صدر، غلام نبی چانڈیو کو سیکریٹری جنرل، تنویر شوکت کو ڈپٹی سیکریٹری،حامد حسین عابدی کو فنانس سیکریٹری، ضیا تنولی کو انفارمشن سیکریٹری، قاضی اسد عابد ، عدنان ظفر ، میاں حسن احمد، منیر احمد بلوچ کو نائب صدور اورطاہر فاروق، منزہ سہام ، رافع نیازی ، عارف بلوچ، وقاص طارق فاروق کو جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر جبار خٹک ، مقصود یوسفی ،شیر محمد کھاوڑ، سردار سراج ، مدثر اقبال، محمد اویس رازی، شہزاد امین، عرفان اطہر، شکیل احمد ترابی، تزئین اختر، انورساجدی ، ممتاز احمد صادق ، فقیر منٹھار منگریو، عبدالرحمان منگریو، ڈاکٹر زبیر محمود ، مسعود خان، فضل حق ، ذوالفقار احمد راحت ، علی احمد ڈھلوں، عامر محمود ، سید انتظار حسین زنجانی، اسلم میاں، حمزہ علی افغان، ایاز میمن، مدثر عالم اور محمود عالم خالد و دیگر کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا ممبر بننے پرپر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پی این ای اپنے قیام ہی سے صحافت کی آزادی پر کاربند ہے۔آج آزادی صحافت کا دن بھی ہے۔انتخابات جمہوریت کا حسن ہے اور بہتری کی جانب ایک اچھا سفرہے ۔انہوںنے کہا کہ پریس کی آزادی میں سی پی این ای کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ آزاد صحافت ہی جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے۔عوام تک درست معلومات پہنچانا ہی صحافت کی اولین ذمہ داری ہے۔امید کرتا ہوں کہ نو منتخب اراکین صحافیوں کے مسائل کے حل اور خبر کی شفافیت پر بہتر انداز میں اپنا کردار نبھائیںگے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات