Live Updates

پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 3 مئی 2025 22:47

پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت نے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

صدر لاہور حاجی محمد ایوب میر، سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ،نائب صدر ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد وقاص حیدر، قاری عبدالعزیز یوسف اور دیگر رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر اتحاد امت کے داعی اور انتہائی مخلص دینی رہنماء تھے اور ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مجلس احرار اسلام کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں مرحوم کے لیے درجات بلندی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات