ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیر صدارت داخلہ مہم کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 2 مئی 2025 14:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کی زیر صدارت داخلہ مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ تعلیم کے نمائندگان کی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیمی شعبے کی بہتری اور بچوں کے داخلوں میں اضافے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ والدین میں تعلیم کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے اور تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے دائرہ کار میں لایا جا سکے اور علاقے میں تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :