
ذیابیطس کی مریضہ ہوں، گردن میں اسکریو اور پلیٹ لگی ہوئی ہے، اسما عباس کا انکشاف
جمعہ 2 مئی 2025 22:38
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ زارا نور عباس ان سے اتنی محبت کرتی ہیں کہ وہ ان کی بات ہی نہیں سمجھ پاتی اور سوال کرتی ہیں کہ کیا مطلب کہ کبھی وہ ان کے پاس ہوں گی یا نہیں ہوں گی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب انہیں بیٹی سے زیادہ قریبی تعلق سے ڈر لگنے لگا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ اب وہ زارا نور عباس سے دور دور رہنے لگیں تاکہ وہ ان کے بغیر بھی رہنا سیکھیں۔
بیماریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کینسر میں مبتلا ہونے سے قبل بھی انہیں متعدد طبی پیچیدگیاں لاحق تھیں۔انہوں نے کینسر سے صحت یابی پر خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ان کی زندگی لکھی ہوئی تھی، تبھی وہ صحت یاب ہوئیں، ورنہ ان کی بہن، والدہ اور والد بھی چلے گئے، ان کی زندگی نہیں لکھی ہوئی تھی، اس لیے وہ دنیا سے رخصت ہوئے۔اسما عباس نے اسی بات پر انکشاف کیا کہ ان کی متعدد سرجریز ہو چکی ہیں جب کہ وہ گزشتہ 20 سال سے ذیابیطس کی مریضہ بھی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ تقریبا 20 سال قبل ہی ان کا سروائیکل کا آپریشن بھی ہوا تھا، انہیں گردن میں اسکریو اور پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔اسما عباس نے بتایا کہ ان کے بازوں کے پٹھوں میں بھی خرابی رہتی ہے، وہ بھی اندر سے پھٹے ہوئے ہیں جب کہ انہیں دیگر طبی پیچیدگیاں بھی لاحق ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ تمام بیماریوں کے باوجود متحرک رہتی ہیں، ان کے متحرک رہنے اور ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ہی وہ چل رہی ہیں۔خیال رہے کہ اسما عباس کو 2021 میں کینسر ہوگیا تھا اور انہوں نے 2022 میں بتایا تھا کہ ن کے کینسر کا ٹیومر شعائوں کے ذریعے ختم کیا گیا تھا اور انہوں نے شعائوں کے 30 سیشنز لیے تھے، جس وجہ سے ان کے جسم کو کافی نقصان بھی پہنچا تھا اور وہ کمزور پڑ گئی تھیں۔بعد ازاں فروری 2024 میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ اب وہ کینسر سے مکمل صحت یاب ہوچکی ہیں اور کینسر سے نئی زندگی ملنے پر انہیں محسوس ہوا کہ خدا ان سے محبت کرتے ہیں، تبھی انہیں نئی زندگی بخشی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بھارت پاکستان مخالف جذبات میں جنونی ، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاو نٹ بھی بند کردیا
-
بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کیلئے 3 گھنٹے تک شوٹ رکوا دی، میکا سنگھ
-
شاہ رخ دنیاکے چوتھے امیرترین اداکاربن گئے
-
پہلگام حملے سے متعلق متنازع بیان پر سونو نگم کیخلاف شکایت درج
-
شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی، ویڈیو وائرل
-
جنگ کے خطرے کی وجہ سے وطن واپس آگئی، جنت مرزا
-
پابندی کا بیان،جاوید اختر کو پاکستانی فنکاروں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
-
پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
-
سنجے دت کی فلم ’’بھوتنی ‘‘باکس آفس پربری طرح ناکام
-
مشی خان نے جاوید اختر کو متنازع بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا
-
شادی کی افواہیں؛ ٹام کروزہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کیساتھ لندن پہنچ گئے
-
میری دنیا ہی اجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کردیا؛ انسٹاگرام بلاک ہونے پر اشنا شاہ کا طنز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.