پی ٹی اے نے یوٹیوب کی بندش سے متعلق پرانے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کردیا

جمعہ 2 مئی 2025 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پی ٹی اے نے وضاحت جاری کی ہے کہ یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے جو نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، وہ 2012کا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں ایک پرانی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی جا رہی ہے جس سے عوام میں یوٹیوب کی موجودہ حیثیت کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ جو مواد گردش کر رہا ہے وہ پرانا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب یا کسی بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک یا بند کرنے کیلئے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ درست معلومات کیلئے صرف پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انحصار کریں۔