ہمت کارڈ کی آخری قسط کے لئے 68کروڑ جاری

امداد رجسٹرڈ 65 ہزار خصوصی افراد کود ی جائے گی

جمعہ 2 مئی 2025 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)محکمہ خزانہ نے ہمت کارڈ کی آخری قسط جاری کر دی، ہمت کارڈ کے 68 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔رواں ماہ ہی خصوصی افراد میں امدادی رقم تقسیم کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ امداد رجسٹرڈ 65 ہزار خصوصی افراد کود ی جائے گی ۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود نے گرانٹ کے اجرا ء کیلئے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کی تھی۔ محکمہ خزانہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اکائونٹ میں مذکورہ گرانٹ منتقل کر دی ہے۔رواں ماہ ہی خصوصی افرادکو یہ امدادی رقم تقسیم کردی جائے گی۔