پشاور، موسی زئی کے قریب لکڑی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا

جمعہ 2 مئی 2025 23:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) پشاور کے علاقے موسی زئی کے قریب لکڑی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق موسی زئی کے قریب جلال احمد نامی شخص کے لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی. آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی. اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 2 فائر ویکلز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں. ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے ایک گھنٹہ 40 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا. آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

متعلقہ عنوان :