مکہ مکرمہ ،مسجد الحرام میں تاریخی نمائش،لاکھوں زائرین کی آمد

نمائش میں آنے والوں کی سہولت کے لیے 10 زبانوں میں ترجمہ کی سہولت بھی فراہم

ہفتہ 3 مئی 2025 15:44

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)سعودی عرب کے ادارہ امورالحرمین کے زیر انتظام مسجد الحرام میں شروع کی جانے والی نمائش اول بیت (پہلا گھر) میں آنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ادارہ امورالحرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع کے گیٹ شاہ عبداللہ نمبر100 کی جانب نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے لے کر عصر حاضر تک مختلف ادوار میں کعبہ شریف میں ہونے والی تعمیرات و توسیع کی تاریخ کو انتہائی منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے نمائش میں آنے والوں کی سہولت کے لیے 10 زبانوں میں ترجمہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ ان ممالک کے زائرین کو درست اور جامع معلومات ان کی زبان میں فراہم کی جاسکیں۔الحرمین انتظامیہ کی جانب سے کعبہ شریف کی تعمیر کے مختلف مراحل کو ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے جسے زائرین بے حد پسند کررہے ہیں۔