یوکرینی شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملی: 50 زخمی، عمارتیں اور شہری انفراسٹرکچر تباہ

حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی

ہفتہ 3 مئی 2025 17:06

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)روسی افواج نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک 11 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ روس نے حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور متعدد رہائشی عمارتوں، گاڑیوں اور شہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ۔خارکیف کے گورنر نے تصدیق کی کہ حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :