پہلگام واقعے کے بعد کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمرفاروق

ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا، سیکڑوں مکانات گرائے گئے،گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2025 17:09

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میر واعظ کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔حریت رہنما کا کہنا تھا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ کئی کشمیری خاندانوں کو بے گھر کردیا گیا ہے۔