Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد

ہفتہ 3 مئی 2025 17:42

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ابدالی  میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس میں پاکستان کی سائنسی برادری کی تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجینئرز اور سائنس دانوں نے ایک بار پھر میزائل ٹیکنالوجی میں اپنی بے مثال مہارت کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ ایک قابل فخر سنگ میل ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایک بار پھر غیر معمولی تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت پاکستان کے میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام میں ایک اور سنگ میل کی عکاسی کرتی ہے اور ملک کے اسٹریٹجک دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ہمارے سٹریٹجک اداروں اور سکیورٹی فورسز کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے پاکستان کا دفاع غیر متزلزل ہو گیا ہے۔محسن نقوی نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ کوئی بھی دشمن پاکستان کے مضبوط دفاعی نظام کی بدولت بری نیت سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ ابدالی میزائل کا یہ ٹیسٹ قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے اور اپنی سٹریٹجک اور روایتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔\932
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات