ملک محمد یونس کی رہائشگاہ پر احسان ٹرسٹ کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ان شاء اللہ فری آئی کیمپ اس سال کی طرح اگلے سال بھی لگے گا،چیئرمین نون لیگ جاپان

اتوار 4 مئی 2025 14:25

بھاگو وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)چیئرمین مسلم لیگ ن جاپان ملک محمد یونس کی رہائشگاہ پر گذشتہ روز احسان ٹرسٹ کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 400 سے زائد مریضوں نے اپنی آنکھوں کے معائنے کروائے 70 مریضوں کے بالکل مفت آپریشن ہونگے باقی مریضوں کو بالکل مفت عینکیں اور آنکھوں میں ڈالنے والے آئی ڈراپس دیئے گئے، فری آئی کیمپ میں متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صبح سے شام تک سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے رہے،ان میں چند ماہرین امراض چشم شامل تھے۔

فری آئی کیمپ میں آنکھوں کا جدید آلات سیمعائنہ کیا گیا،مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ غذائی سپلیمنٹس بھی فراہم کیے گئے اس کے علاوہ مقامی افراد کو آنکھوں کے امراض اور عمومی صحت کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دیئے گئے،دیہی علاقوں کی کثیر تعداد فری آئی کیمپ سے مستفید ہوئی علاقے کے عوام نے ملک محمد یونس کے عوامی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کو بہت سراہا،عوام نے ملک محمد یونس کی خدمات پر اظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد یونس نے کہا کہ ان شاء اللہ فری آئی کیمپ اس سال کی طرح اگلے سال بھی لگے گا انھوں نے آنکھوں کی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ مہنگے علاج اور لا علمی کی وجہ سے آنکھوں کی بیماریوں کی وجہ سے اپنی بینائی کھو دیتے ہیں۔ انہوں نے آنکھوں کے باقاعدہ چیک اپ اور بر وقت علاج کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ آج کا دن میرے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے،فری آئی کیمپ کا انعقاد انسانیت، احترام اور خدمت کا عملی مظاہرہ ہے،ان بزرگوں کے چہروں پر جو محبت،خاموش دعائیں اور زندگی کے تجربات کی جھلک دکھائی دیتی ہے، وہ ہمیں سکھاتی ہے کہ اصل کامیابی دوسروں کا درد محسوس کرنے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :