Live Updates

پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ان شاء اللہ قیامت تک سلامت رہے گا ،شرافت علی خلجی

انجینئرز اور سائنس دانوں نے ایک بار پھر میزائل ٹیکنالوجی میں اپنی بے مثال مہارت کا ثبوت دیا

اتوار 4 مئی 2025 14:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔اپنے تہنیتی پیغام میں شرافت علی خلجی نے اسے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔ہفتہ کو 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس میں پاکستان کی سائنسی برادری کی تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

شرافت علی خلجی نے کہا کہ ملک پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ان شاء اللہ قیامت تک سلامت رہے گا شرافت علی خلجی نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجینئرز اور سائنس دانوں نے ایک بار پھر میزائل ٹیکنالوجی میں اپنی بے مثال مہارت کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ ایک قابل فخر سنگ میل ہے۔اس کامیابی کا سہرا ہمارے سٹریٹجک اداروں اور سکیورٹی فورسز کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے پاکستان کا دفاع غیر متزلزل ہو گیا ہے۔

انھوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ کوئی بھی دشمن پاکستان کے مضبوط دفاعی نظام کی بدولت بری نیت سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات