فیصل آباد جڑانوالہ میونسپل کمیٹی کا دوہرا قانون شہر میں رش کم کرنے کیلئے لاکھوں روپے لگا کر شہر کے مین روڈ پائپ لائن اور سنگل لگا کر بند کردیئے

پیر 5 مئی 2025 11:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)جڑانوالہ میونسپل کمیٹی کا دوہرا قانون شہر میں رش کم کرنے کیلئے لاکھوں روپے لگا کر شہر کے مین روڈ پائپ لائن اور سنگل لگا کر بند کردیئے چند ہی دن بعد حسن روڈ کے تمام راستوں کے سنگل کھول دیئے گئے بقایا تمام شہر سنگلوں سے بند۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کے افسران نے مبینہ طور پر چند روپوں کی خاطر دوہر قانون کردیا۔

حسن روڈ کو جانے والے تمام راستوںکے سنگل کھول دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل میونسپل کمیٹی نے لاکھوں روپے لگا کر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے پائپ لائن اور سنگل لگا کر بند کردیاکہ شہر میں رش کم ہوسکے۔ پائپ لائن او ر سنگل لگانے کے تقریباً دوسرے دن ہی حسن روڈ کے تمام داخلی اور خارجی راستے کھول دیئے گئے۔ پاکستانی گیٹ، گردوارہ بازار، ٹیلی فون ایکسچینج والا بازار، لنڈا بازار، چار بتی چوک کے داخلی اور خارجی راستے سنگل لگا کر بند ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ دوہرے قانون کو ختم کیا جائے۔ ہمارے بازاروں کے بھی تمام راستے کھول دیئے جائیں۔