ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ

پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں،انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں

پیر 5 مئی 2025 17:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)نامور قانون دان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کی ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے پر مسلح افواج،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد۔شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کا پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین۔شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کا پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے،پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں،انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے،پوری قوم مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،دشمن،پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

متعلقہ عنوان :