Live Updates

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 7 ہزار800 روپے کا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار687 روپے بڑھ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مئی 2025 20:33

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 7 ہزار800 روپے کا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اپریل میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد اضافے کے بعد 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں۔ ڈان نیوزبزنس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 22 کروڑ ڈالر اور اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44 کروڑ اور اپریل 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 24 کروڑ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد بڑھیں اور جولائی 2024 تا اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہاجبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 13 ارب 70 کروڑ ڈالرز تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات