)سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے آج 6 مئی بروز منگل شام 4 بجے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام منعقد کیا جائے گا

پیر 5 مئی 2025 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء)ملت پال سیاسی و جمہوری پارٹیوں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، اور پشتون تحفظ موومنٹ کے زیرِ اہتمام افغان کڈوال عوام کی بے دخلی، عوام دشمن مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کی غیر قانونی منظوری، مصور خان کاکڑ کی بازیابی، چمن پرلت کے مطالبات کی منظوری، تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک، اور علی وزیر سمیت دیگر سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے آج 6 مئی بروز منگل شام 4 بجے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس سے ملت پال پارٹیوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بیان میں تمام عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :