یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 ،سیمی فائنل رائونڈ کا سیکنڈ لیگ میچ 8 مئی کو پیرس سینٹ جرمین اور آرسنل کے درمیان کھیلا جائے گا

منگل 6 مئی 2025 09:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کے سیمی فائنل رائونڈ میں 8مئی کو ایک میچ کھیلا جائے گا جو سیمی فائنل رائونڈ کا سیکنڈ لیگ میچ ہوگا ،جس میں پیرس سینٹ جرمین اور آرسنل کی فٹ بال ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ یہ میچ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے پارک ڈیس پرنسز میں کھیلا جائے گا۔یوئیفا چیمپئنز لیگ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سیمی فائنل رائونڈ کے فرسٹ لیگ میچ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے آرسنل کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا یا تھا۔ اس لئے پیرس سینٹ جرمین کو سیمی فائنل رائونڈ کا سیکنڈ لیگ کا میچ کم از کم ڈار کھیلنا ہوگا اور وہ فائنل کے لئے کوالیفائی کر لے گی۔آرسنل کی ٹیم کو فائنل کی دوڑ کے لئے سیمی فائنل رائونڈ کا سیکنڈ لیگ میچ جیتنا ضروری ہوگا۔واضح رہے کہ یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کا فائنل میچ 31 مئی کو جرمنی میں کھیلا جائے گا۔ \932

متعلقہ عنوان :