Live Updates

احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ والد کے نام کردیا

ان کی زندگی میں کرکٹر نہیں بن سکا لیکن آج ملنے والا یہ اعزاز میں اپنے مرحوم والد کے نام کرتا ہوں‘ویڈیو پیغام

منگل 6 مئی 2025 12:29

احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ والد کے نام کردیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے والد کے نام کردیا۔ملتان میں میچ کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اس مین آف دی میچ کیلئے چار سال انتظار کیا ہے، اور پی ایس ایل میں یہ میرا پہلا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز میرے مرحوم والد کیلئے ہے کیونکہ میں ان کی زندگی میں کرکٹر نہیں بن سکا لیکن آج ملنے والا یہ اعزاز میں اپنے مرحوم والد کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ آج کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو آسانی سے 7 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ میں پشاور زلمی کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لک ووڈ 2 جب کہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات