آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت کی کارکردگی صفر

رشبھ پنت اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بناسکے

منگل 6 مئی 2025 23:02

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت کی کارکردگی صفر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت اپنی قیمت سے انصاف نہیں کر پائے۔ ان کی خدمات لکھنو سپر جائنٹس نے ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، وہ اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بناسکے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔

(جاری ہے)

رواں سیزن میں انہوں نے یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے پنت کو اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹر سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :