Live Updates

ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی‘ کامران اکمل

ملتان سلطانز کی ٹیم چار بار آل آؤٹ ہوئی، ملتان سلطانز کا معیار تو خود ہی نیچے گرگیا ہے، باسط علی

منگل 6 مئی 2025 12:39

ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی‘ کامران اکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملتان کے اونر کوپتہ ہی نہیں ٹیم کیا بنائی ہے، ملتان سلطانز نے آج 3 مین بیٹسمین بٹھا دیے۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم چار بار آل آؤٹ ہوئی، ملتان سلطانز کا معیار تو خود ہی نیچے گرگیا ہے، میرے خیال میں ملتان کی ٹیم سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں بھی ملتان سلطانز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، نہ صرف ٹیم چار بار آل آئوٹ ہوئی بلکہ 9 میں سے 8 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات