Live Updates

آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر سابق انگلش کپتان اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

جیکب بیتھل کو ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے آئی پی ایل کی اجازت دینے پر بورڈ پر سخت تنقید

منگل 6 مئی 2025 12:29

آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر سابق انگلش کپتان اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو اہمیت دینے پر سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارت میں جاری کرکٹ لیگ آئی پی ایل متنازع ہوتی جا رہی ہے۔ ایک جانب رواں سیزن میں میچ فکسنگ کی خبریں گردش کر رہی اور کھلاڑیوں کے تنازعات اور جھگڑے میڈیا کی زینت بن رہے ہیں تو دوسری جانب غیر ملکی سابق کرکٹرز بھی اس حوالے سے آواز اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن بھی شامل ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو اہمیت دینے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور انہوں نے جیکب بیتھل کو ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے آئی پی ایل کی اجازت دینے پر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔مائیکل ایتھرٹن کا موقف ہے کہ بیتھل ای سی بی کے سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل ہیں، اس لیے انہیں ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہونا چاہیے تھا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ 22 مئی سے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ تاہم کئی انگلش کھلاڑی آئی پی ایل میں مصروفیت کے باعث قومی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :