پنجاب سیڈ کارپوریشن کی کاشتکاروں کودھان کی ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کی ہدایت

منگل 6 مئی 2025 14:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج وافر مقدار میں متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیاہے اورکہاہے کہ کاشتکار نہ صرف معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال یقینی بنائیں بلکہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب بھی کیاجائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

سیڈکارپوریشن فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایاکہ اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9، سپر باسمتی، باسمتی 198، باسمتی 370، باسمتی 385، باسمتی پاک، باسمتی 2000، باسمتی 515، شاہین باسمتی وغیرہ کا بیج متعلقہ ڈیلرز، سیڈ سٹورز اور پیسٹی سائیڈز شاپس پر دستیاب ہے جبکہ یہ بیج سیڈکارپوریشن کے دفاتر سے بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ دھان کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پنیری کی کاشت 20مئی سے شروع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے پھپھوند کش زہروں کا انتخاب کریں اور بیج کو زہر آلودکرکے کاشت کیاجائے تاکہ اسے مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچانا ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :