ہم غزہ پر قبضہ کریں گے، اسرائیلی وزیر خزانہ کااعلان

یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے میں بھی پیچھے ہٹنے کا کوئی امکان نہیں،گفتگو

منگل 6 مئی 2025 14:38

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کی منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ بزلیل سموٹریچ نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات انھوں نے گزشتہ روز بیت المقدس میں کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ نے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے اور اب پیچھے ہٹنے حتی کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے میں بھی پیچھے ہٹنے کا کوئی امکان نہیں۔ اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوج ان تمام علاقوں میں موجود رہے گی جن پر وہ غزہ میں قبضہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :