مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4 فیصد اضافہ

منگل 6 مئی 2025 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 2.6 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کی مالیت 2.5 ارب روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2025 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 0.1 ارب ڈالر یعنی 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔