مظفرگڑھ ،عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ریجنل ایمرجنسی آفیسر

منگل 6 مئی 2025 16:01

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے عوام کو بر وقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ان خیالات کا اظہار ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیو 1122 اسٹیشن چوبارہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لیہ ڈاکٹر سجاد احمد بھی ان کے ہمراہ تھے،ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 چوبارہ کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا شامل تھا۔

سیفٹی آفیسر تحصیل چوبارہ اکرم اویسی نے ڈویژنل آفیسر کو شہریوں کو بر وقت ریسکیو سروس کی فراہمی کےلئے تشکیل دیئے گئے ایمرجنسی کور پلان اور دستیاب وسائل پر بریفننگ بھی دی،اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس چوبارہ، چوک اعظم، کوٹ سلطان کے تمام شعبہ جات، ایمبولینسز، ریسکیو سٹیشن اور سٹاف کے ٹرن آؤٹ کا معائنہ بھی کیا۔\378

متعلقہ عنوان :