محبت شاہین نے پشتو ادب میں ایم فل کی ڈگری مکمل کر لی

منگل 6 مئی 2025 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے ایم فل سکالر محبت شاھین نے پشتو ادب میں ایم فل مکمل کر لیا۔ ان کے مقالے کا عنوان " عنایت اللہ ضیاء افسانوں کا تنقیدی جاج " تھا۔

(جاری ہے)

ان کے نگرا ن ڈاکٹر نور محمد دانش بیٹنی جبکہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر سید ظفراللہ بخشالی چیئرمین شعبہ پشتو عبدالولی خان یونیورسٹی تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی ،پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر ، پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ ، ڈاکٹر شیر زمان سیماب سمیت کثیر تعداد میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔