پشاور،اباسین آرٹس کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس

بدھ 7 مئی 2025 09:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) اباسین آرٹس کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس خاطر غزنوی آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا .اجلاس کی صدارت نائب صدر ڈاکٹر اعجاز خٹک نے کی ۔اعزازی سیکرٹری جہانزیب ملک نے کونسل کے گذشتہ اجلاس کی کاروائی سے مجلس عاملہ کو آگاہ کیا ۔ڈاکٹر اعجاز خٹک نے کہا کہ جلد ہی وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا اہتمام کر کے ان کو اباسین آرٹس کونسل کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں خیبر بنک ایوارڈز سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔مشیر ادبیات ڈاکٹر نذیر تبسم نے مجلس عاملہ کی مشاورت سے جلد ہی ہندکو اور پشتو کی دو کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔جس کی تفصیل کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔اباسین آرٹس کونسل پشاور نے اپنے روائتی سالا نہ اباسین ادبی ایوارڈ 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نذیر تبسم نے انعام یافتگان اور ان کی کتابوں کے بارے میں مجلس عاملہ کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

منصفین کے فیصلوں کے مطابق اردونثر میں اللہ بخش یوسفی ایوارڈ خالد سہیل ملک کی کتاب مون سون اور پروفیسرمحمد شفیع صابر ایوارڈ نصرت نسیم کی تصنیف گزرتے لمحوں کی آہٹ کو دیا گیا، جبکہ اردو شاعری میں سردار عبدالرب نشتر ایوارڈ طاہر شیرازی کی کتاب گھنٹیاں کو ملا، اردو تحقیق و تالیف کاجسٹس کیانی ایوارڈ ڈاکٹر محمداسلم تاثیر آفریدی کی کتاب پاکستانی زبانیں اور ادب کو دیا گیا۔