انگلینڈ کے سائیکلسٹ پڈکاک گیرو ڈی اٹالیہ 2025میں نئی ​​ٹیم کی قیادت کریں گے

بدھ 7 مئی 2025 17:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) انگلینڈ کے نامور سائیکلسٹ ٹام پڈکاک 9مئی سے شروع ہونے والے گیرو ڈی اٹالیہ کے 108 ویں ایڈیشن میں اپنے پہلے گرینڈ ٹور میں نئی ​​ٹیم کیو36.5 پروکی قیادت کریں گے۔25سالہ ٹام پڈکاک نے انوس گرینیڈیئرز ٹیم کو چھوڑ دیاہے ۔ٹام پڈکاک نے گزشتہ سال دسمبر میں دوسرے درجے کی ​​ٹیم کیو36.5 پرو کے ساتھ تین سال کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

25 سالہ ٹام پڈکاک ڈبل اولمپک چیمپئن ہیں اور انہوں نے پیرس 2024 میں اپنا ماؤنٹین بائیک ٹائٹل برقرار رکھا تھا۔ساتھی برطانوی مارک ڈونووین کو بھی 8 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو 9مئی سے البانیہ سے شروع والی گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں شرکت کرے گی ۔یہ میرا پہلا گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ایونٹ ہوگا جس میں اپنی نئی ​​ٹیم کیو36.5 پروکی قیادت کرئوں گا اور میں اس کے لئے بہت پرجوش ہوں۔

(جاری ہے)

ٹام پڈکاک نے کہا کہ اٹلی میں ریسنگ ہمیشہ خاص ہوتی ہے، اور وہاں ریسنگ کو میں بہت انجوائے کر تا ہوں ۔ یہ ایک ٹیم کے طور پر ہمارے لئے ایک شاندار موقع ہے اور ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس میں بھرپور شرکت کریں ۔انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ اس ایونٹ میں اپنی نئی ٹیم کو فتح دلواسکوں ۔2025 گیرو ڈی اٹالیہ 9 مئی سے 1 جون کے درمیان 21 مراحل میں البانیہ سے شروع ہوکر سلووینیا اور اٹلی میں اختتام پذیر ہوگی ۔جس میں سائیکل سوار 3413.3 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ \932

متعلقہ عنوان :