مسابقتی کمیشن نے سیکیور لاجسٹکس گروپ کو ٹریکس آن لائن کے حصول کی اجازت دے دی

بدھ 7 مئی 2025 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) مسابقتی کمیشن نے سیکیور لاجسٹکس گروپ لمیٹڈ کو ٹریکس آن لائن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو، فریقین کے درمیان ہونے والے شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔دونوں کمپنیوں نے کمپٹیشن ایکٹ کے تحت پری مرجر درخواست جمع کرائی تھی۔ دونوں کمپنیاں "کورئیر اور ای کامرس لاجسٹکس سروسز" کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیور لاجسٹکس گروپ لمیٹڈ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو طویل فاصلے اور درمیانے فاصلے کی لاجسٹکس، اثاثوں کی نگرانی، بیڑے کی مینجمنٹ اور سیکیورٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ جبکہ ٹریکس آن لائن (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایک نجی کمپنی ہے جو ای کامرس کلائنٹس کے لیے گوداموں کی سہولت اور دروازے تک ترسیل کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ قومی مسابقتی کمیشن کے تجزیئے کے مطابق، مختلف نوعیت کے شعبوں سے وابستہ ہونے کے باعث ، ان دونوں کمپنیوں کا انضمام اس سیکٹر کی مارکیٹ میں مسابقت میں کمی کا باعث نہیں بنے گا۔

متعلقہ عنوان :