لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں برقرار، مٹن 2400، برائلر 432 روپے کلو

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:03

لاہور میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں برقرار، مٹن 2400، برائلر 432 روپے کلو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔ شہریوں کو فراہم کردہ تازہ ترین ریٹ لسٹ کے مطابق مٹن (بکرا) کا گوشت فی کلو 2,400 روپے، گائے کا گوشت (بیف) 1,000 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرغی برائلر کی زندہ حالت میں فی کلو قیمت 270 روپے جبکہ برائلر گوشت فی کلو 432 روپے مقرر ہے۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور گرانفروشی کی شکایات پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نرخ نامے سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔

متعلقہ عنوان :