پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کی شیئرز مالیت میں زبردست اضافہ

بدھ 7 مئی 2025 19:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی جنگی طیارے بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز میں زبردست اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کو پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز میں 18.31 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔