دھان کے کاشتکار20 مئی سے قبل پنیری کاشت نہ کریں، محکمہ زراعت سیالکوٹ

بدھ 7 مئی 2025 23:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نےدھان کے کاشتکاروں کو20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب زرعی پیسٹ آرڈیننس 1959 ء کے تحت دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے قبل ممنوع ہے کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرما مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں اور ان کے پروانے مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں نکلتے ہیں اگر20 مئی سے قبل پنیری کاشت کی گئی ہو تو یہ پروانے اس پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کر دیتے ہیں جو کہ علاقہ میں وبائی صورت بھی اختیار کر لیتے ہیں اور دھان کی فصل بری طرح متاثر ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ لہذٰا دھان کے کاشتکار قبل از وقت پنیری کی کاشت سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :