ایس بی کے اساتذہ کی ویری فیکیشن کا عمل شفافیت اور میرٹ پر ہو گا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

بدھ 7 مئی 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) بلال شبیر کی زیر صدارت اجلاس میں (ایس بی کے) کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی لوکل ویریفکیشن کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانا تھا۔اجلاس کے دوران امیدواروں نے اپنی ویریفکیشن سے متعلقہ تحفظات اور اعتراضات کمیٹی کے سامنے تفصیلی طور پر پیش کیے۔

ڈپٹی کمشنر اور دیگر ممبران نے نہایت تحمل اور توجہ سے ہر امیدوار کے نقطہ نظر کو سنا اور ان کے اعتراضات کو بغور نوٹ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے اپنے واضح اور غیر مبہم پیغام میں کہا کہ ضلع انتظامیہ تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی سمجھوتہ بازی نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ کا انتخاب صرف اور صرف ان کیاہلیت، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کمیٹی کے تمام اراکین کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کسی بھی بیرونی دبائو یا سفارش کو خاطر میں نہ لائیں اور اپنی ذمہ داریاں غیر جانبداری سے انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح ضلع موسیٰ خیل کے طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے، اور یہ صرف اہل اور پرجوش اساتذہ کی موجودگی سے ہی ممکن ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویری فیکیشن کا عمل منصفانہ ہو اور کسی بھی حقدار امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔

انہوں نے امیدواروں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز اعتراضات کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی کے فیصلے مکمل طور پر قانون اور ضوابط کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ضلع انتظامیہ منتخب ہونے والے اساتذہ کو تدریسی فرائض کی انجام دہی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اجلاس میں موجود کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کے وژن سے اتفاق کرتے ہوئے ویری فیکیشن کے عمل کو جلد اور موثر طریقے سے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :