اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی

اسکا علاج صرف امت مسلمہ کا اتحاد ہے، امت کی لیڈرشپ کو جاگنا ہو گا‘ چیئرمین پاکستان علماء کونسل

جمعہ 15 اگست 2025 22:47

اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان علما کونسل اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کے اعلان کو عالمی امن کے خلاف سازش سمجھتی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا جو نقشہ دیکھایا ہے اس میں اردن بھی ہے مصر بھی ہے ، سعودی عرب کا نام تو نہیں لیا لیکن اس سے قبل اسرائیلی کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب کا کچھ حصہ لے کر اسرائیل میں شامل کریں گے ، اس کا علاج صرف امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمع المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ فیصل آباد میں مولانا محمد رفیق جامی ، اسلام آباد میں مولانا نعمان حاشر ، کراچی میں مولانا اسعد زکریا قاسمی ، ساہیوال میں مولانا محمد شفیع قاسمی ، دیگر شہروں میں مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحسن مولانا حنیف عثمانی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ ، مولانا انوار الحق مجاہد ،مولانا عبد المالک آصف ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر، ،مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد الوحید فاروقی ، مولانا ابو بکر حمزہ ، مولانا حبیب الرحمن عابد،مولانا امین الحق اشرفی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا انیس الرحمن بلوچ ، مولانا عبد الرشید ، مفتی محمد عمر فاروق ،مولانا عبد الغفار شاہ حجازی ،مولانا محمد احمد مکی،مولانا عزیز الرحمن معاویہ ،مفتی عمران معاویہ ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا یاسر علوی ، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار ،مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عقیل زبیری ،قاری عزیز الرحمن ،مولانا شبیر کھٹانہ، مولانا زبیر کھٹانہ، قاری عبد الماجد لاہوری ، مولانا فاروق خانپوری، مولانا قاسم سانگی، مولانا اشرف ملک ، مولانا اعجاز ملک، قاری عبد الوہاب معاویہ ، مولانا محمد بلال ثاقب، قاری ابراہیم، قاری ریاض ، مولاناامیر معاویہ، مہر عبد الخالق مرالی ، مولانا منیب الرحمن حیدری، قاری محبت علی قاسمی، قاری ذوالقرنین، مولانا طیب قریشی، قاری محمود الحسن، قاری عبد الماجد ملک، مولانا وقاص اقبال نے خطبات جمعہ میں کہا کہ اس بربریت ، وحشت اور دہشت کے خلاف اگر یہ امت متحد ہو کر کھڑی نہیں ہو گی تو اس دہشت کو کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

اس وقت دنیا کے اندر جو سعودی عرب کا تمام او آئی سی کا موقف ہے اور سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان اس کو لے کر چل رہے ہیں کہ ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو اس کو پذیرائی مل رہی ہے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، برطانیہ ، فرانس ان سب ممالک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کریں گے ، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس وقت جو وحشت فلسطین میں برپا ہے اس کو روکنے کیلئے عالمی دنیا اور اسلامی دنیا کو فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

فلسطینی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں ۔تمام تر وسائل کے باوجود پانی تک یہ امت فلسطینیوں کو نہیں دے پا رہی ہے۔ الاقصی ، ارض حرمین شریفین ، مملکت سعودی عرب اور اسلامی ممالک ان کا دفاع ، سلامتی و استحکام بہت عزیز ہے ۔ امت کی لیڈرشپ کو اس سے پہلے کہ یہ ناپاک قدم ان اسلامی ممالک کی طرف بڑھیں ، حرمین شریفین کی طرف بڑھیں ، جاگنا ہو گا۔ان شا اللہ اسرائیل کے مکروہ عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے اگر ہم متحد ہو ں گے ۔