سپورٹس میں بہتری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے قوانین میں موثر تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،سیکرٹری سپورٹس پنجاب

بدھ 7 مئی 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کے قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی اور ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم ودیگر نے شرکت کی ، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس میں بہتری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے قوانین میں موثر تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سپورٹس کمیٹیاں بنائی جائیں گی، بورڈ کے مالی معاملات میں شفافیت کیلئے آڈٹ کمیٹی اور ایچ آر کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سپورٹس سہولیات کی بہترین ڈویلپمنٹ کیلئے مانیٹرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیل تشکیل دیا جائے گا،سیکرٹری سپورٹس نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے مالی استحکام کیلئے نئے لیز قوانین بنائے جائیں گے،سپورٹس کی ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کو جامع اور موثر بنایا جارہا ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اجلاس کو بورڈ کے نئے قوانین بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :