سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سےٹیلی فونک بات چیت ، دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

جمعرات 8 مئی 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاو نے رابطہ کیا۔دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، سٹرٹیجک تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے مشرق وسطی کے دورے میں سعودی عرب بھی آئیں گے۔