غزہ، امداد پراسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن

جمعرات 8 مئی 2025 15:03

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد پر بندش 9 ہفتے سے زائد سے جاری ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ سینٹرل کچن کا امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ سینٹرل کچن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی ختم کیے بغیر غزہ میں امداد نہیں لاسکتے۔ اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کی امداد 2 مارچ سے روک رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :