انتظامی مفاد کے پیش نظر تین سیکرٹریز حکومت کو ادھر سے ادھر کر دیا گیا

جمعرات 8 مئی 2025 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) انتظامی مفاد کے پیش نظر تین سیکرٹریز حکومت کو ادھر سے ادھر کر دیا گیا،تبدیل ہونے والوں میں محترمہ تہذیب النساء سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ سول ڈیفنس کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر، محمد راشد حنیف سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کو تبدیل کر کے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ چوہدری محمد فرید سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تبدیل کر کے سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ سول ڈیفنس تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :