ایس ای سی پی کے گریجوینس کے لیے کارپوریٹائزیشن اور بزنس رجسٹریشن سے متعلق آگاہی سیشنز کا انعقاد

جمعرات 8 مئی 2025 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مختلف تعلیمی اداروں میں کاروباری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی سیشنز کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ ان سیشنز کا مقصد کارپوریٹائزیشن اور کاروباری اندراج کے عمل کی جانچ کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں کاروباری اداروں کی باضابطہ حیثیت، شفافیت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایس سی پی کے جاری عزم کا حصہ ہے۔

ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مستقبل کے کاروباری سربراہوں اور نوجوان کاروباری افراد کو کارپوریٹائزیشن کے فوائد سے فائدہ کا موقع فراہم کرنے کے علاؤہ ای سی پی کی پالیسیوں اور حالیہ رجحانات کا فروغ بھی ہے جن کی بدولت نہ صرف کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل میں بہتری ہوئی آئی ہے بلکہ ریٹریٹری تقاضوں کی تکمیل بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ل یہ سیشنز پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی سے کاروبار کو بہتر بنانے اور کارپوریٹائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ایجنڈے کے تحت ایس ای سی پی کے مؤثر کردار کو اُجاگر کرتے ہیں۔سیشنز میں مختلف سہولیات کے لائیو ڈیمو اور حقیقی دنیا کی مثالوں سے طالب علموں کو کمپنی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، قانونی طریقے سے آگے بڑھانا اور ایس سی پی کے متعدد جدید ڈیزائن ٹولز جیسا کہ eZfile پورٹل اور دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ پروگرام نچلی سطح سے کارپوریٹ گورنس اور مالی شفافیت کے کلچر کو فروغ دینے کا بھی عزم رکھتا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے بزنس گریجویٹس کے ساتھ سیشن کے دوران ایس ای سی پی کے بزنس سینٹر انچارج نے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد کی تعلیم و تربیت پاکستان کے کاروبار کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کی کلید ہے۔ ایس سی پی کے طریقہ کار سے کاروبار کو آسان بنانے اور مسائل کے حل کے علاوہ نوجوان کاروباری افراد اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے مسابقتی مارکیٹ میں بہتر ترقی کر سکیں گے جس سے لا محدود مواقع کاروباری مواقع بھی پیدا ہوں گے۔