پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان نوجوان کو شہریت دینے کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فیصلہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 مئی 2025 16:02

پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان نوجوان کو شہریت دینے کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان نوجوان کو پاکستانی شہریت دینے کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو 15 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 2012 میں نسیم نامی افغان نوجوان سے شادی کی، تاہم شہریت نہیں دی جا رہی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر پاکستانی لڑکا بیرون ملک لڑکی سے شادی کرے تو شہریت دی جاتی ہے، پاکستانی لڑکی کی شادی پر امتیاز کیوں برتا جا رہا ہے۔