اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ

اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 8 مئی 2025 15:59

اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )مارچ کی نسبت اپریل میں تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے بھی تجارتی خسارے میں 35.79 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا تھا. دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال پہلے 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 21 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا.

سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی برآمدات میں 19.05 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اپریل کے دوران مجموعی برآمدات میں سالانہ 8.

(جاری ہے)

93 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی رواں مالی سال کے 10 ماہ میں برآمدات میں 6.25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی تا اپریل مجموعی برآمدات کا حجم 26 ارب 86 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، مارچ کی نسبت اپریل میں ملکی مجموعی درآمدات میں 14.52 فیصد اضافہ ہوا.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ملکی مجموعی درآمدات کا حجم تقریبا 5 ارب 53 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے درآمدات میں سالانہ بھی 14.09 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی درآمدات میں 7.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اپریل ملکی مجموعی درآمدات کا حجم 48 ارب ڈالر سے زائد رہا.                                                                                               

متعلقہ عنوان :