
پاک بھارت کشیدگی: وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم
انڈیا ناقابلِ اعتبار دشمن ہے، ہمیں ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزارتِ صحت اور ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں گے، مصطفی کمال
جمعرات 8 مئی 2025 19:40

(جاری ہے)
وزیر صحت مصطفی کمال کہا کہ سی ای او ڈریپ ویکسینز اور جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور بھارت سے درآمد شدہ ادویات کے متبادل کے ضروری انتظامات کو یقینی بنایے انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت (NIH) فوری طور پر ویکسین کی مقامی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ کرے ۔
انہوںنے کہاکہ وفاقی ہسپتالوں میں روزمرہ علاج اور ایمرجنسی کی صورت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔وزیر صحت نے صوبوں سے درخواست کی کہ صوبے ہنگامی حالات کے پیش نظر اضافی بیڈز مختص کریں اور بلڈ بینک و ادویات کے وافر ذخائر کو یقینی بنائیں ۔وزیر صحت نے کہا کسی ایمرجینسی کی صورت میں پولی کلینک ہسپتال کی انتظامیہ جلنے والے مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائیں ۔وزیر صحت نے کہا کہ فوج کی طبی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے ۔وزیرِ صحت نے اعلان کیا کہ قومی ادارہ صحت میں ’’قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر‘‘قائم کر دیا گیا ہے جو تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں سے 24/7 رابطے میں رہے گا ۔مصطفی کمال نے کہا کہ بحران کے وقت بروقت معلومات کا تبادلہ نہایت اہم ہے، وزارت صحت صورت حال کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.