روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 10ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا

جمعرات 8 مئی 2025 17:42

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 10ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکاحجم 10.003ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے،مارچ کے مہینہ میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ235ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020سے لیکراب تک سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ ملک میں مجموعی طورپر1.405ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس(روایتی) 460ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 883ملین ڈالر اورروشن ایکویٹی انویسٹمنٹ میں 62ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔

متعلقہ عنوان :