آزاد کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند

جمعرات 8 مئی 2025 23:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) آزاد کشمیر میں تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے بھارتی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام تمام تعلیمی اداروں (سرکاری و پرائیویٹ) کو تا حکم ثانی بند رکھنے کی منظوری دی ہے اس سے پہلے مختلف اضلاع میں مقامی حکام نے امتحانات کی معطلی اور سکولوں کی بندش کے اعلانات کیے تھے تاہم اب تمام تر اداروں کی تاحکم ثانی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :